چهارشنبه, مارچ 11, 2026
Homeخبریںخاران میں ایف سی کیمپ پر گرنیڈ لانچروں سے حملے کی زمہداری...

خاران میں ایف سی کیمپ پر گرنیڈ لانچروں سے حملے کی زمہداری قبول کرتے ہے : آزاد بلوچ

خاران.(ہمگام نیوز ) بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون پہ میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ شب خاران شہر میں ڈگری کالج کے نزدیک قائم ایف سی کیمپ پر ہمارے سرمچاروں نے دو مختلف اطراف سے گرنیڈ لانچروں سے حملہ کیا، گولے ایف سی کیمپ کے احاطے میں گرے جس سے ان کے متعدد اہلکار زخمی ہوئے. ترجمان نے کہا کہ حملے کے بعد ایف سی کی اندھا دھند فائرنگ سے کئی عام شہری زخمی ہوئے. ترجمان آزاد بلوچ نے کہا کہ اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں اور بلوچ وطن پر قابض فورسز پر اس طرح کے حملے جاری رہیں گے ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز