کوہلو (ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے علاقے ضلع کوہلو میں 2 جولائی کو 6افراد پاکستانی خفیہ ایجنسی کے ٹارچر سیلوں سے رہا کیئے گئے،جنھیں یکم جنوری 2017 کو گرفتار کیا گیا تھا۔جن کے نام بالترتیب یوں ہے خیرو بگٹی بلوچ،سردو بگٹی بلوچ،لالا بگٹی بلوچ یہ تینوں سگے بھائی ہیں۔اس کے علاوہ اعتبار ولد جنڈا خان شیرانی مری کے ساتھ مزید دو افراد رہاکیئے گئے جن کی نام معلوم نہ ہوسکا۔ان 6 افراد کو پاکستان کے خفیہ ایجنسی اور فوج نے پاکستان کے پارلیمانی انتخابات کے موقع پر سیاسی رشوت کے طور پر رہا کرکے جنگریز مری کے حوالے کیا گیا۔اس بات کا بھی امکان ہے کہ مزیدجبری گرفتار قیدی رہا کیئے جائینگے ۔