کوئٹہ (ھمگام نیوز) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے نامعلوم مقام میڈیا نماہندوں سے بات چیت کرتے ہوئے مشکے میں فورسز پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ12 جولائی کی رات سرمچاروں نے مشکے گجلی میں اسکول پر قائم آ رمی چیک پوسٹ اور مشکے گر چوکی پر راکٹوں و جدید ہتھیاروں سے حملہ کر کے فورسز کے تین اہلکاروں کو ہلاک اور دو کو زخمی کیا۔ یہ حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے ۔