شنبه, جنوري 11, 2025
Homeخبریںامریکہ طالبان کے ساتھ برائے راست مزاکرت پر آمادہ،؛نیویارک ٹائمز کا دعوہ

امریکہ طالبان کے ساتھ برائے راست مزاکرت پر آمادہ،؛نیویارک ٹائمز کا دعوہ

واشنگٹن (ہمگام نیوز ویب ڈیسک ) اطلاعات کے مطابق امریکہ کے ایک اہم اخبار ‘نیویارک ٹائمز’ نے اتوار کو شائع کی جانے والی اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ صدر ٹرمپ کی جانب سے دی جانے والی یہ اجازت افغانستان سے متعلق امریکی پالیسی میں بنیادی تبدیلی کا مظہر ہے۔

اخبار نےکہا ہے کہ امریکی پالیسی میں آنے والی اس تبدیلی کی کئی اعلیٰ امریکی اور افغان حکام نے بھی تصدیق کردی ہے۔

‘نیویارک ٹائمز’ کے مطابق اعلیٰ امریکی سفارت کاروں نے حال ہی میں براہِ راست مذاکرات کی تیاری کے سلسلے میں افغانستان اور پاکستان کے دورے کیے جہاں افغان تنازع کے اہم فریقوں سے اس معاملے پر بات چیت کی گئی۔

اخبار کے اس رپورٹ کے مطابق امریکی اور افغان حکام کا اتفاق ہے کہ افغان عمل میں تیزی اور افغانستان سے امریکہ کے انخلا کا واحد راستہ یہ ہے کہ امریکہ طالبان کے ساتھ مذاکرات میں براہِ راست حصہ دار بنے۔

طالبان افغان حکومت کو “غیر ملکی کٹھ پتلی” قرار دیتے ہوئے اس کے ساتھ مذاکرات کے امکان کو مسترد کرتے آئے ہیں اور ان کا موقف رہا ہے کہ افغانستان میں لڑائی روکنے اور قیامِ امن کے لیے وہ صرف امریکہ اور اس کے نیٹو اتحادیوں سے ہی بات چیت کریں گے۔

‘نیو یارک ٹائمز’ کے مطابق تاحال ان براہِ راست مذاکرات کے لیے کسی تاریخ کا تعین نہیں کیا گیا ہے ۔
لیکن، اخبار کے بقول، امریکی حکومت کی 17 سال بعد طالبان کے ساتھ مذاکرات پر آمادگی یہ ظاہر کرتی ہے کہ ٹرمپ حکومت افغانستان کی صورتِ حال میں کسی جوہری تبدیلی کی خواہش مند ہے۔تاحال پاکستان اور افغانستان کی حکومتوں نے باضابطہ طور پر ‘نیویارک ٹائمز’ کی اس رپورٹ پر کسی ردِ عمل کا اظہار نہیں کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ طالبان کے ساتھ براہِ راست بات چیت کی یہ خبر ایسے وقت سامنے جب آئی ہے جب افغانستان میں پارلیمانی انتخابات قریب ہیں۔ امریکہ اور طالبان کے درمیان براہِ راست بات چیت ہونے کی صورت میں پاکستان کے اوپر سے دباؤ کم تو ہو جائے گا لیکن پاکستان سے پھر بھی توقع ہو گی کہ وہ طالبان کو اس بات پر راضی کرے کہ وہ مذاکرات کے دوران کوئی نئی شرائط عائد نہ کریں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز