جھاؤ(ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے علاقے جھاؤ میں قابض پاکستان فوجی جارحیت کرکے متعدد بلوچوں کو زبردستی حراست بعد فوجہ کیمپ منتقل کردیا اور انھیں شدید تشدد کے بعد رہا کردیا۔
تفصیلات کے مطابق جھاؤ کے علاقےوادی بجار میں قابض پاکستانی فوج اور خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے اہلکاروں نے متعدد لوگوں کو زبردستی حراست گرفتار کرکے قریبی فوجی کیمپ میں منتقل کیا جہاں انہیں بے پناہ غیر انسانی اذیت دینے کے بعد رہا کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق گرفتاری اور تشدد کے بعد رہائی پانے والوں کی شناخت یارو ولد قادربخش,الہی بخش ولد حمزہ,بشیرولد سیری,سیری ولد صوبا, خالد ولد گل محمد ,نعیم ولد ملنگ, بشو ولد بہارو, جورک ولد سیری, نورجان ولد مارو شامل ہے ۔
اس پر ظلم یہ کہ یارو ولد قادربخش پاکستانی فورسز کی غیر انسانی تشدد کی وجہ سے ان کے گردوں نے کام کرنا چھوڑ دیا ہے اور وہ موت و زندگی کی کشمکش میں ہیں۔واضح رہے کہ جھاؤ کے بیشتر علاقوں میں فوج کے بربریت کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔