خاران (ہمگام نیوز ) خاران کے علاقے قبضہ گیر پاکستانی فورسز و بلوچ سرمچاروں کے درمیان جھڑپ متعدد اہلکار ہلاک و زخمی جبکہ دو بلوچ فرزند شہید ہوگئے۔
اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے خاران میں ٹوہ ملک روڈ پر بلوچ سرمچاروں اور قبضہ گیر پاکستانی فورسز کے درمیان ایک خونریز جھڑپ میں مسلح تنظیم کے دو سرمچار شہید ہوگئے ہیں ۔جن کی شناخت عبدالباری بلوچ اور شکراللہ بلوچ کے نام سے ہوئی ہے۔
جبکہ قابض فورسز اور بلوچ سرمچاروں کے درمیان ہونے والی اس جھڑپ میں ریاستی فورسز کے متعدد اہلکار ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔اب تک ایف سی کے چار زخمی اہلکاروں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال خاران منتقل کردیا گیا ہے۔