دوشنبه, نوومبر 25, 2024
Homeخبریںکوئٹہ میں پولنگ اسٹیشن کے قریب پولیس پر خودکش حملہ 31جانبحق35سے زائدزخمی

کوئٹہ میں پولنگ اسٹیشن کے قریب پولیس پر خودکش حملہ 31جانبحق35سے زائدزخمی

کوئٹہ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں قابض پاکستان کے پرفساد انتخابات میں مشرقی بائی پاس کے قریب پولنگ اسٹیشن کے باہر خودکش حملے کے نتیجے میں 31 افراد جانبحق جبکہ 35 سے زائد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے مشرقی بائی پاس میں پولنگ اسٹیشن کے باہر دھماکے میں 31 افراد جانبحق جب کہ 35 سے زائد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ قابض فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں انہیں ضروری طبی امداد کیلئے ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے، ہلاک ہونے والوں میں ایس ایچ او تھانہ بھوسہ منڈی سمیت 5 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔

مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ واقعے میں 31 افراد جانبحق ہوئے ہیں جب کہ 35 سے زائد زخمیوں کو سول ہسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔ زخمیوں میں سے 12 کی حالت سخت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ دھماکا خودکش حملہ تھا۔اس واقع سے انتخابی عمل میں واضع فرق پڑا ہے اور عوام اپنے آپ کو عدم تعفظ کا شکار محسوس کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز