کوہلو (ہمگام نیوز) بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون پہ میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بروز منگل ہمارے سرمچاروں نے کاہان کے علاقے کنر بہا میں ریاستی مخبر ماسٹر ولد پلو درکانی مری کو فائرنگ کر کے ہلاک کردیا۔ ماسٹر درکانی مری نہ صرف بلوچ سرمچاروں کی مخبری کرنے میں ملوث تھا، بلکہ علاقے میں ریاستی پالیسیوں کو بڑھاتے ہوئے لوگوں کو بلوچ قومی تحریک کے خلاف اکساتے رہتے تھے۔ اور ریاست کے سرنڈر ڈرامے میں پیش پیش تھے۔ آزاد بلوچ نے کہاکہ ایک اور کاروائی میں ہمارے سرمچاروں نے کاہان کے علاقے میٹ وڈھ میں قائم ایف سی چوکی پر خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ دونوں جانب سے ایک گھنٹے تک جھڑپ جاری رہی۔ اس حملے میں دو ایف سی اہلکار ہلاک اور متعدد اہلکار زخمی ہوئے۔ جبکہ ہمارے ساتھی بحفاظت حملے کے بعد وہاں سے نکل کر اپنے ٹھکانے پر پہنچ گئے۔ آزاد بلوچ نے کہاکہ ہماری تنظیم بلوچ لبریشن آرمی ان حملوں کی ذمہ داری قبول کر تی ہے۔ اور ریاستی کاسہ لیسوں اور مخبروں کو خبردار کرتی ہے کہ وہ اپنے گھناؤنی حرکتوں سے باز آجائیں ورنہ ان کا انجام برا ہوگا۔ آزاد بلوچ نے مزید کہاکہ ہماری کاروائیاں بلوچ قومی آزادی اور خود مختار بلوچ قومی ریاست کے قیام تک جاری رہیگی۔