یکشنبه, نوومبر 24, 2024
Homeخبریںکیچ کولواہ بلور اورڈیرہ بگٹی میں ایف سی پر حملوں کی زمہ...

کیچ کولواہ بلور اورڈیرہ بگٹی میں ایف سی پر حملوں کی زمہ داری قبول کرتے ہے،؛بی آر اے سرباز بلوچ

کوئٹہ (ہمگام نیوز) مزاحمتی آزادی پسند تنظیم بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان سرباز بلوچ نے نامعلوم مقام سیٹلائٹ فون پر میڈیا کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے ایک بیان میں مختلف کاروائیوں کی زمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج بلوچ ریپبلکن آرمی کے سرمچاروں نے ڈیرہ بگٹی میں مروّ روڈ کے مقام پر الیکشن پولنگ سٹیشن کے حفاظت پر مامور ایف سی کےگشتی قافلے پر راکٹوں اور خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایف سی کے چار اہلکار ہلاک اور پانچ زخمی ہوئے ۔

ترجمان نے مزید کہا ہے کہ ڈیرہ بگٹی ہی کے علاقے کلیری پشینی میں ہمارے سرمچاروں نے پاکستانی آرمی کے قافلے کو پولنگ سٹیشن کے قریب گشت کرتے وقت ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا جس سے پاکستانی آرمی کے آٹھ اہلکار ہلاک اور چار زخمی ہوئے جبکہ آرمی کا ایک ٹرک بھی مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔

سرباز بلوچ نے بتایا کہ ڈیرہ بگٹی ہی میں ٹوبا کے مقام پر گیس کے کنویں کے لیے سڑک تعمیر کرنے والے بلڈوزر کو ہمارے سرمچاروں نے ریموٹ کنٹرول بم سے تباہ کیا جس سے ڈرائیوربھی ہلاک ہوگیا۔

گزشتہ روز ہمارے سرمچاروں نے کیچ کے علاقے کولواہ بلور کے مقام پر الیکشن کےلیے مامور سیکیورٹی فورسز کے قافلے کو راکٹوں اور خودکار ہتھیاروں سے نشانہ بنایا جس سے سیکیورٹی فورسز کا ایک گاڈی حملے کے زد میں آکر تباہ ہوا اور اس میں سوار متعدد اہلکار ہلاک اور زخمی ہوئے۔

جبکہ آج ہی بلوچ ریپبلکن آرمی کے سرمچاروں نے کیچ کے علاقے دشت میں درچکو پولنگ اسٹیشن کو راکٹوں اور خودکار ہتھیاروں سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں سیکیورٹی فورسز کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچا۔

بلوچ ریپبلکن آرمی ان تمام حملوں کی زمہ داری قبول کرتا ہے اور ہماری کاروائیاں ایک آزاد بلوچ ریاست کے قیام تک جاری رہینگے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز