کوئٹہ/گوادر(ہمگام نیوز ) گوادر اور کوئٹہ سے دو افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے ہزارگنجی سے ایک شخص کی لاش ملی ہے جسکی شناخت اللہ ڈنہ ولد عبدالکریم عمر 45 سال سکنہ گھوٹکی سے ہوئی
لاش کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، تاہم اب تک موت کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔
جبکہ گوادر کے شہر میں الائیڈ بینک کے نزدیک سے کفایت اللہ ولد برکت سنکہ دشت کی گولیوں سے چھلنی لاش برآمد ہوئی جن کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا ہیں تاہم انہیں قتل کرنے کی وجوہات ابھی تک معلوم نہیں ہوسکا.