چهارشنبه, نوومبر 27, 2024
Homeخبریںبنگلہ دیشی خواتین کی طرح بلوچ خواتین اغواکیئے جارہے ہیں

بنگلہ دیشی خواتین کی طرح بلوچ خواتین اغواکیئے جارہے ہیں

پنجگور (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق قابض پاکستانی ظالم فوج کی غیر انسان بربریت نے بلوچستان میں ایک اور رخ اختیار کرلیا ہے ،پہلے بلوچ آبادی پر بمباری،گن شپ ہیلی کاپٹروں سے حملے اور اس کے بعد بلوچ نوجوانوں کی جبری ،اغوا مسخ شدہ لاشوں کی برآمدگی بعد اب بلوچ خواتین کی گرفتاری کا حربہ اسی طرح سے شروع کیا گیا ہےجیسے بنگلہ دیش کی آزادی کے وقت بنگالیوں کے ساتھ شروع کیا گیا تھا، اور پاکستانی فوج وہی مظالم بلوچستان میں اسی طریقے سے دہرا رہی ہیں۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان ، پنجگور کے علاقے گچگ میں قابض پاکستانی فوج نے 31جولائی کو ایک بلوچ خاتون کو اس کے شوہر کے ہمراہ گرفتار کرکے جبری حراست میں لے لیا ، جن کی شناخت جمل ولد دوست محمد سکنہ کرک ءِ ڈل اور ان کی اہلیہ بی بی وسیمہ زوجہ جمل کے ناموں سے ہوئی ہیں۔
اطلاعات کے مطابق جمل اپنی اہلیہ بی بی وسیمہ کے ہمراہ موٹرسائیکل پر کئی جارہے تھے، جنہیں فوجی اہلکاروں نے روک کر تلاشی وحراست میں لینے کے بعد فوجی کیمپ منتقل کردیاگیا۔
یاد رہے حالیہ دنوں بلوچستان میں پاکستانی فوج کی اس ظالمانہ و غیر انسانی خاص حکمت عملی کے طور پر خواتین کے جبری گمشدگیوں کی تعداد اور ان پر تشدد کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ اس بابت بلوچ آزادی پسند حلقے، قابض پاکستانی فوج پر الزام لگارہے ہیں کہ فوج ہی نے آزادی پسندکارکنوں پر دباؤ ڈالنے کیلئے انکے اہلخانہ اور خاص طور پر خواتین کو نشانہ بنارہے ہیں،تاکہ وہ سرنڈر کرکے شکست قبول کرکے پاکستانی قابض فوج کی حمایت کرلے،لیکن بلوچ وطن کے سرباز اپنی گلزمین کی خاطر ایسے مظالم بھی قومی آزادی کی خاطر برداشت کررہے ہے

یہ بھی پڑھیں

فیچرز