(ہمگام نیوز )
دہلی (ویب ڈیسک)انڈیا کے سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی جمعرات کو 93 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔
ان کے انتقال کا اعلان نئی دہلی کے ہسپتال آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں کیا گیا جہاں وہ گذشتہ دو مہینوں سے زیرِ علاج تھے۔واجپئی ہندو قوم پرست جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے بانی ارکان میں شامل تھے۔
انڈیا کے سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی جمعرات کو 93 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔ان کے انتقال کا اعلان نئی دہلی کے ہسپتال آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں کیا گیا جہاں وہ گذشتہ دو مہینوں سے زیرِ علاج تھے۔واجپئی ہندو قوم پرست جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے بانی ارکان میں شامل تھے۔
یہ جوہری تجربات بین الاقوامی برادری کو مطلع کیے بغیر کیے گئے جس سے وجہ سے بڑے پیمانے پر تشویش کا اظہار کیا گیا تھا۔تاہم انھیں انڈیا میں ہیرو سمجھا جانے لگا اور ایک ایسے رہنما کے طور پر دیکھا جانے لگا جو ملکی سلامتی کے حوالے سے سنجیدہ ہے اور بین الاقوامی دباؤ سے نہیں ڈرتا۔
آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز نے جب اٹل بہاری واجپئی کی موت کا اعلان کیا تو اس وقت بی بی سی ہندی کے نامہ نگار ونیت کھرے وہاں موجود تھے۔ان کے مطابق انڈیا کے سابق وزیر اعظم اٹل بہای واجپئی کے مداح ان کی تصاویر لے کر ہستپال پہنچ گئے۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا ’واجپئی انڈیا کے کرشماتی رہنما تھے جس پر انڈیا کو فخر ہے۔ وہ سب کو ساتھ لے کر چلے۔ ہم انھیں یاد کریں گے‘۔
اٹل بہاری واجپئی ایک بہترین مقرر اور ہندی زبان کے ایک عمدہ شاعر تھے اور ان کی کئی کتابیں شائع ہوچکی ہیں۔