شنبه, مارچ 7, 2026
Homeخبریںامریکی دفتر خارجہ کا بیان مسترکرتے ہے،؛پاکستان

امریکی دفتر خارجہ کا بیان مسترکرتے ہے،؛پاکستان

اسلام آباد (ہمگام نیوز ویب ڈیسک ) پاکستانی دفتر خارجہ نے امریکی دفتر خارجہ کے بیان کے ردعمل میں بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ اور وزیر اعظم عمران خان کے درمیان گفتگو میں دہشت گردی کے موضوع پر کی گئی بات کو مسترد کرتے ہے ، بقول ان کے امریکی محکمہ خارجہ حقائق کے منافی بات نہ کرے۔
ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو اور پاکستانی وزیر اعظم کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو ہوئی ہے تاہم دونوں کی گفتگو میں دہشت گردوں کی پاکستان میں موجودگی کی بات نہیں ہوئی اس حوالے سے امریکی وزارت خارجہ کا بیان حقائق کے برعکس ہے، اس بیان کی تصحیح کی جائے۔
یاد رہے کہ امریکی دفتر خارجہ کی ترجمان ہیدر نورٹ نے دونوں اعلی عہدیداروں کی ٹیلی فونک گفتگو کے بعد بیان جاری کیا ہے کہ مائیک پومپیو نے عمران خان سے بات چیت کے دوران پاکستان میں دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کی اہمیت کو اجاگر کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز