یکشنبه, نوومبر 24, 2024
Homeخبریںاسامہ بن لادن کو پناہ دینے والوں کا بلوچ رہنماوں کی حوالگی...

اسامہ بن لادن کو پناہ دینے والوں کا بلوچ رہنماوں کی حوالگی کا مطالبہ مضحکہ خیز ہے۔ بلوچ نیشنل وائس

   کوئٹہ(ہمگام نیوز) بلوچ نیشنل وائس نے قابض پاکستانی افواج کے سربراہ جنر ل راحیل شریف کی دورہ برطانیہ کے دوران بلوچ رہنما حیربیار مری اور دیگر آزادی پسندوں سیاسی رہنماﺅں و کارکنوں کی پاکستان حوالگی کے مطالبے کوشرمناک، مضحکہ خیز اور شیطانی عمل قرار دیتے ہوئے کہا کہ بلوچ قوم امید کرتی ہے کہ برطانیہ جیسا ایک آزاد اور جمہوری ملک عالمی دہشت گرد ریاست پاکستانی کی شہہ پر کوئی بھی غیر اخلاقی و غیر سنجیدہ قدم اٹھانے سے قبل مذہبی انتہا پسند ریاست پاکستان کی اصلیت اور ان کے تمام تر سیاہ کرتوتوں کا جانچ کرے گی برطانیہ،امریکہ سمیت دنیا بھر کے آزاد و جمہوری ممالک اور بین الاقوامی ادارے گزشتہ کئی عشروں کے دوران پاکستان کے جھوٹے و من گھڑت دعوﺅں اور اصل زمینی حقائق کا بغور جائزہ لے چکے ہیں دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خاتمے کے نام پر عالمی برادری سے کھربوں ڈالر وصول کرکے مذہبی انتہاپسندوں کی پرورش اور انہیں محفوظ پناہ گاہیں فراہم کرنا ،اسامہ بن لادن سمیت کئی نامور عالمی دہشت گردوں کو فوجی کیمپوں میں پناہ دینے کا راز اقوام عالم کے سامنے عیاں ہوچکا ہے دہشت گرد وںکو کچلنے کے نام پر عسکری سازوسامان حاصل کرکے انہیں بلوچ قومی آزادی کیلئے برسرپیکار بلوچ سرمچاروں اور سویلین بلوچوں کے خلاف استعمال کرنے کی شہادتیں مختلف پلیٹ فارمز کے ذریعے عالمی برادری تک پہنچ چکی ہیں روز روشن کی طرح عیاں حقیقتوں کے باوجود عالمی برادری نے ابتک بھی دنیا بھر کے امن کو تہہ و بالا کرنے والی دہشت گرد ریاست کا ساتھ دیا تو یہ اس سے مختلف سوالات جنم لے سکیں گے انہوں نے کہا کہ بلوچ رہنما حیربیار مری کو اس سے قبل برطانیہ میں گرفتار کرکے برطانوی عوامی نمائندوں پر مشتمل ایک اعلی ٰ سطحی جیوری ان کی تمام تر سرگرمیوں کا جانچ لگا چکی ہے او ربرطانوی جیوری جو کہ وہاں کے مختلف مکتبہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے والے عوامی نمائندوں پر مشتمل تھا انہوں نے بلوچ رہنما کوتمام تر الزامات سے باعزت طور پر بری کرکے وہاں رہنے کی اجازت دے دی پاکستانی فوجی جنرل کا بلوچ رہنما حیربیار مری کو دوبار ہ گرفتار کرانے کا مطالبہ انتہائی شرمناک،مضحکہ خیز او ر شیطانی عمل کے سوا کچھ نہیں انہوں نے کہا کہ برطانیہ مقبوضہ و مفتوحہ بلوچ قوم اور قابض پاکستانی ریاست کی تاریخ سے اچھی طرح آگاہ ہے اوراقوام عالم کو اس بات کا بھی مکمل ادراک ہے کہ بلوچ قوم ہر قسم کے مذہبی انتہا پسندی کے پاک ایک آزاد و جمہوری بلوچ ریاست کے قیام کیلئے قابض پاکستانی ریاست کے خلاف جدوجہد میں برسرپیکار ہیںبلوچ قومی تحریک کے روح رواں قائد نواب خیربخش مری کو پیرا ن سالی میں زہر اور کیمیاوی ادویات کے ذریعے راہ سے ہٹانے،شہید غلام محمد بلوچ،شہید جلیل ریکی سمیت ہزاروں بلوچ سیاسی کارکنوں کی دوران حراست شہادت ،خواتین و بچوں سمیت دسیوں ہزار بلوچ پیر وورناﺅں کی پاکستانی فوجی اداروں کے ہاتھوں اغواءاور گمشدگی، بلوچستان کے مختلف دوردراز علاقوں میں اجتماعی قبروں کے انکشافات ،بلوچ سول آبادیوں پر کیمیاوی ،جراثیمی اور دیگر خطرناک بموں کا استعمال،بلوچ گدانوں پر فوجی کوبراہیلی کاپٹروں اور جنگی طیاروں کی بمبارمنٹ،بلوچ آبادی والے علاقوں میں موجود پانی کے جوہڑو ں و تالابوں میں زہر ملاکر لوگوں کے تباہی کی اجتماعی کوششیں ،کروڑو ں روپوں کے مال مویشیوں کی ہلاکت ،کھڑی فصلات کا آ گ لگانے اور بلوچ نوجوانوں کو فوجی ہیلی کاپٹروں کے ذریعے فضاءسے نیچے پھینک کر ان پر نشانہ بازی کے مشق دہرانے جیسے وحشیانہ، سفاکانہ، غیر انسانی،غیر اخلاقی،غیر قانونی اور عالمی قوانین سے مبرا اقدامات سے عالمی برادری کسی بھی صورت ناواقف نہیں مگر پھر بھی اگر برطانیہ سمیت کوئی ملک وہاں مقیم بلوچ آزادی پسند رہنماﺅں و کارکنوں کو پاکستانی دہشت گرد ریاست کے حوالے کرنے کی غلطی کرتا ہے تو یہ ان ریاستوں کی جانب سے مکمل طور پر بلوچ دشمن قدم سمجھا جائے گا ہم برطانیہ سمیت دنیا بھر کے آزاد وجمہوری ممالک سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ پاکستانی فوجی و نام نہاد سو ل قیادت کے مطالبے پر بلوچ رہنماﺅں کے خلاف کسی بھی اقدام اٹھانے سے قبل بلوچ تاریخ اور مذہبی انتہا پسند ریاست پاکستان کے شیطانی کرتوتوں کا ضرور جائزہ لیں ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز