جمعه, مارچ 13, 2026
Homeخبریںہوشاپ سے کوئٹہ دوران سفر نسیم ولد عظیم بلوچ کو فورسز نے...

ہوشاپ سے کوئٹہ دوران سفر نسیم ولد عظیم بلوچ کو فورسز نے جبری طور اغوا کرلیا

کوئٹہ (ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق ہوشاب سے تعلق رکھنے والے طالب علم نسیم ولد عظیم بلوچ کو قابض پاکستانی فورسز اور انٹیلی جنس اداروں کے اہلکاروں نے زبردستی حراست میں لینے کے بعد فوجی کیمپ منتقل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ہوشاب کے رہائشی نسیم ولد عظیم بلوچ کو پاکستانی فورسز اور اس کے خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے ہوشاب سے کوئٹہ جاتے ہوئے راستے میں گاڑی سے اتار کر گرفتار کرنے کے بعد فوجی کیمپ منتقل کردیا ،نسیم بلوچ ایک طالبعلم ہے جو اپنے تعلیم کے سلسلے میں کوئٹہ جارہے تھے جنھیں پاکستانی فورسز نے راستے میں ہی گاڑی سے اتار کر زبردستی گرفتار کرکے جبری طور اغوا کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز