جمعه, اکتوبر 11, 2024
Homeخبریںخاران میں گزشتہ 3روزسے قابض پنجابی آرمی کی گھروں میں تلاشی و...

خاران میں گزشتہ 3روزسے قابض پنجابی آرمی کی گھروں میں تلاشی و جارحیت

خاران ( ہمگام نیوز ) ہمارے نماہندہ کے اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے علاقے خاران میں گزشتہ تین روز سے قابض پاکستانی فوج نے مختلف گلی محلوں میں جارحیت کرکے گھر،گھر تلاشی لے کر بلوچ عوام میں خوف حراس پیھلا کر فوج کی جبر و جارحیت جاری ہے،جن مقامات پر چھاپہ مار کر گھر تلاشی لی گئی ان کی تفصیل کچھ یوں ہے ۔ہندو محلہ ،شیخ محلہ،سادات محلہ کے تمام گھرانوں کی مکمل تلاشی لی گئی ہیں۔دوسرے دن جامع مسجد محلہ ،بابو محلہ ،لیویز تھانہ ایریا،پولیس تھانہ اور قلعہ ریسگ کے ایریا کے تمام گھرانوں کی جامع تلاشی لی گئی ہیں۔آج کے دن قابض پنجابی فوج نے جارحیت کرکے مزارزئی محلہ میں ہر گھر کے اندر گھس کر تلاشی لی ہیں۔ان گھرانوں میں موجود فرنیچرز کی تھوڑ پھوڑ کے ساتھ تالا وغیرہ کے توڑنے کی اطلاعات رپورٹ ہوئی ہیں۔18 ستمبر کو خاران کے علاقے ہندو محلہ,بلوچ آباد, واپڈا کالونی, سفرزئی محلہ اور سید نور احمد جان محلہ میں گھر ، گھر تلاشی لی گئی.
اور اسی طرح دوسرے روز 19 ستمبر کو بابو محلہ, پولیس تھانہ محلہ اور لیویز تھانہ محلہ میں بھی سرچ آپریشن کا سلسلہ جاری رہا جوکہ تاحال امروز 20 ستمبر کو بھی برقرار رہا جس میں مزارزئی محلہ خاران میں مکمل آپریشن کی گئی.
یاد رہے پچھلے کچھ دنوں سے خاران کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر قابض پنجابی فورسز کی جانب سے سخت ناکہ بندی کی گئی ہے اب تک کے معلومات کے مطابق کسی بھی قسم کی گرفتاری کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے.

یہ بھی پڑھیں

فیچرز