جمعه, اکتوبر 11, 2024
Homeخبریںایرانی پاسداران انقلاب پرفائرنگ29ہلاک60زخمی داعش نے زمہ داری کا دعوی

ایرانی پاسداران انقلاب پرفائرنگ29ہلاک60زخمی داعش نے زمہ داری کا دعوی

اپڈیٹ (ہمگام نیوز ویب ڈیسک )ارنا میڈیا کے مطابق اطلاعات ہے کہ اہواز میں آج صبح فوجی پریڈ کے دوران متعدد مسلح افراد نے اچانک فائرنگ شروع کردی ۔ایرانی میڈیا کی رپو رٹ میں حملہ آوروں کو ’’ تکفیری مسلح افراد‘‘ قرار دیا گیا ہے۔ ایرانی میڈیا قبل ازیں یہ اصطلاح داعش کے جنگجوؤں کے لیے استعمال کرتا رہا ہے۔قابض ایران کے جنوب مغربی شہر اہواز میں ایک فوجی پریڈ کی تقریب دوران میں مسلح حملہ آوروں کی فائرنگ سے پاسداران انقلاب کے 12 اہلکاروں سمیت 29 افراد ہلاک اور کم سے کم 60 زخمی ہوگئے ہیں۔سخت گیر جنگجو گروپ داعش نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔داعش نے اپنی ویب سائیٹ اعماق پر جاری کردہ ایک بیان میں اس حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کا دعویٰ کیا ہے اور کہا ہے کہ ’’ جنگجوؤں نے ایران کے جنوب میں واقع شہر اہواز میں مسلح افواج کے ایک اجتماع پر حملہ کیا ہے‘‘۔

لیکن اہواز کے ایک سیاسی گروپ کے ترجمان نے داعش کے اس دعوے کو مسترد کردیا ہے اور کہا ہے کہ یہ کارروائی قومی مزاحمتی گروپوں نے کی ہے۔اس ترجمان کا کہنا ہے کہ عام شہری ایرانی سکیورٹی فورسز کی اندھا دھند فائرنگ کی زد میں آ کر ہلاک ہوئے ہیں۔ سرکاری خبررساں ایجنسی ارنا نے بھی حملے میں فوجیوں کے علاوہ عورتوں اور بچوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن نے فوجی پریڈ پر فائرنگ کے فوری بعد کی فوٹیج نشر کی ہے۔اس میں طبی عملہ کو فوجی وردی میں ملبوس ایک شخص کو طبی امداد دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔دوسرے سکیورٹی اہلکارپریڈ کے اسٹینڈ کے سامنے ایک دوسرے پر چلاتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔دریں اثناء ایرانی صدر حسن روحانی نے مسلح افواج کو پریڈ پر حملے میں ملوث عناصر کی شناخت کا حکم دیا ہے۔ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے علاقائی ممالک اور ان کے ’’ امریکی آقا‘‘ پر اس حملے کا الزام عاید کیا ہے ۔انھوں نے ٹویٹر پر لکھا ہے کہ ’’ ایران ایرانیوں کی زندگیوں کے دفاع کے لیے فوری اور فیصلہ کن انداز میں جواب دے گا‘‘۔ایران کی مسلح افواج کے ایک سینئر ترجمان بریگیڈئیر جنرل ابوالفضل شکرچی نے کہا ہے کہ حملہ آوروں نے پریڈ کے راستے کے نزدیک واقع علاقے میں کئی روز پہلے ہی اسلحہ چھپا رکھا تھا۔ سکیورٹی فورسز نے تمام چاروں مسلح افراد کو مار دیا ہیں۔

ان چاروں حملہ آوروں نے اہواز کے القدس بلیووارڈ میں فوجی پریڈ کے شرکاء پر حملہ کیا تھا۔اہواز ایران کے تیل کی دولت سے مالا مال صوبے خوزستان کا دارالحکومت ہے۔اس صوبے میں ماضی میں عرب علیحدگی پسند تیل کی پائپ لائنوں پر حملے کرتے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز