چهارشنبه, دسمبر 18, 2024
Homeخبریںچابہار:نثارزامرانی اور اسکے ساتھی ماجد عرف نورز کو گاڑی میں سوار مسلح...

چابہار:نثارزامرانی اور اسکے ساتھی ماجد عرف نورز کو گاڑی میں سوار مسلح افراد نے شہید کردیا

چابہار (ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق مغربی مقبوضہ بلوچستان کے ساحلی شہر چابہار میں گزشتہ شب رات بارہ بجے گاڑی میں سوار مسلح افراد نے شہید عابد زامرانی کے بھتیجا نثار زامرانی اور اس کے دوسرے ساتھی ماجد عرف نوروز کو شہید کیا گیا،تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب ایک بار پھر 2 بلوچ آزادی پسند نوجوانوں کو چابہار شہر میں نثار عرف ناکو حیربیار اور ماجد عرف نوروز کو شہید کیا گیا،یاد رہے گزشتہ کافی عرصے سے ایران کے سخت سیکورٹی اور فعال انٹیلیجنس کے ہوتے ہوئے مشرقی بلوچستان کے بلوچ آزادی پسندوں کی سلسلہ وار ٹارگٹ کلنگ تاحال جاری ہیں،جو کہ ایک بہت بڑی سوالیہ نشان ہے ! اور آج تک کسی بھی بلوچ آزادی پسند شہید کے قاتل کو نہ تو گرفتار کیا جاسکاہے اور نہ ہی کسی کو سزا ہوئی ہے۔ کل رات کو مسلح افراد کے حملے میں مسلح تنظیم کا سینئر کمانڈر ساتھی سمیت شہیدکیا گیا ،خیال کیا جارہا ہے کہ شہید نثار زامرانی عرف ناکو حیربیار کی شہادت مزکورہ تنظیم کیلئے نہایت ہی بڑا نقصان ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز