شنبه, اکتوبر 5, 2024
Homeخبریںپاکستان کی خراب معیشت1ڈالر کی قیمت138روپیہ تک پہنچ گیا

پاکستان کی خراب معیشت1ڈالر کی قیمت138روپیہ تک پہنچ گیا

کراچی (ہمگام نیوز ڈیسک ) پاکستان کی روز بروز خراب معاشی صورتحال میں اب روپے کی قدر غیر مستحکم ہونے سے اوپن مارکیٹ میں ایک ہی روز میں 9 روپے 50 پیسے اضافے کے ساتھ ڈالر 138 روپے کا ہوگیا۔
دوسری جانب انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 9 روپے 75 پیسے مہنگا ہوکر 134 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔واضح رہے کہ کل انٹر بینک میں ڈالر 124 روپے 25 پیسے کا تھا۔ڈالر کی قیمت میں اضافے سے مارکیٹ میں کافی غیریقینی کی صورتحال اور اتار چڑھاؤ دیکھا جارہا ہے۔معاشی تجزیہ کاروں مطابق ڈالر کی قیمت میں اضافے کی ایک وجہ حکومت کا آئی ایم ایف سے قرض لینے کا فیصلہ بھی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے انٹرسٹ ریٹ میں اضافہ اور دیگر اقدامات آئی ایم ایف میں جانے کی شرائط ہوتی ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی حکومت نے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) سے بیل آؤٹ پیکج لینے کا فیصلہ کیا اور اس حوالے پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے فوری مذاکرات کی منظوری بھی دے دی۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر خزانہ اسد عمر آئی ایم ایف سے قرض لینے کی رپورٹس کی تردید کرتے رہے ہیں۔
خیال رہے کہ اس وقت پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 2 ارب ڈالر ماہانہ ہے ۔پاکستان کے زر مبادلہ کے ذخائر ستمبر کے آخر میں نو ارب ڈالر سے زیادہ تھے جس میں 62 کروڑ ڈالر کمی آئی ہے اور اکتوبر میں زر مبادلہ کے ذخائر صرف 8.4 ارب ڈالر رہ گئے ہیں جو قرض کی قسطیں ادا کرنے کے لیے بمشکل کافی ہیں۔پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان قرضوں کے حالیہ معاہدے کے نتیجے میں روپے کی قدر میں مزید کمی ہوگی، مہنگائی اور بے روزگاری بڑھے گی۔ کچھ عرصہ قبل عمران خان کا اپنا ایک پرانا بیان ‘آئی ایم ایف سے قرض لے کر مُلک چلانا ایسے ہی ہے جیسے کینسر کا علاج ڈسپرین سے کرنا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز