دوشنبه, اکتوبر 14, 2024
Homeخبریںبارہ ایرانی فورسز کے ساتھ بین الاقوامی قوانین کے مطابق سلوک...

بارہ ایرانی فورسز کے ساتھ بین الاقوامی قوانین کے مطابق سلوک کیا جائے گا-جیش العدل

مغربی بلوچستان (ہمگام نیوز )مجاہدین جیش العدل تمام افراد کو اطلاع کرنا چاہتا ہے کہ 12 ایرانی سیکیورٹی گارڈز جن کا تعلق (پاسداران و نیرو انتظامی) سے ہیں جنہیں 14 اکتوبر کو گرفتار کیا تھا بالکل صحیح و سلامت ہیں ۔ اور ان کے ساتھ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم و اسلام اور بین الاقوامی قوانین کے مطابق سلوک کیا جائے گا ۔
حرکت جیش العدل تمام بین الاقوامی تنظیم سمیت ریڈ کراس اور ھلال احمر سے درخواست کرتی ہے کہ جیش العدل کے مطالبات کے ساتھ سیاسی قیدیوں کی آزادی کے لئے متفق ہوں ۔

جیش العدل کے مطالبات مندرجہ ذیل ہے
1 بلوچ قوم کے سیاسی جرم میں گرفتار شدہ افراد کی رہائی
2 رجایی شہر میں قید اہل سنت کے سیاسی افراد کی رہائی
3 ان افراد کی سیاسی قیدیوں کی رہائی جن کا تعلق مختلف اقوام بلوچ اور اہل سنت سے ہیں
4 سیاسی عورتیں جو قید میں ہے ان کی رہائی
5 اہلسنت کے دینی مدارس و مساجد یرغمال نہیں کیا جائے
6 قیدیوں سمیت دوسرے تمام بلوچ لوگوں کی قتل کو روکنا ہوگا ۔ جنہیں مختلف جھوٹے اور گریزری کے نام پر قتل کیا جاتا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز