دوشنبه, اکتوبر 14, 2024
Homeخبریںگوادر: میں ایشین پارلیمنٹ کا اجلاس آج سے شروع

گوادر: میں ایشین پارلیمنٹ کا اجلاس آج سے شروع

گوادر (ہمگام نیوز) قابض پاکستان کی طرف سے مختلف ممالک سے بیرونی سرمایہ کاروں کو سی پیک میں سرمایہ کاری کی غرض سے گوادر میں منعقد کی گئی ایشیائی پارلیمانی اسمبلی (اے پی اے) کی کمیٹی برائے سیاسی امور اور خصوصی کمیٹی برائے قیام ایشین پارلیمنٹ کا اجلاس آج سے گوادر میں شروع کیا گیا ہیں ۔اس تین روزہ اجلاس میں چین، سعودی عرب ، ایران سمیت 26 ایشیائی ممالک سے 100 کے قریب ارکان پارلیمنٹ اور مندوبین شریک ہیں۔اجلاس میں قابض پاکستان کی سینیٹ کے ارکان، یورپی مندوبین اور اے پی اے کے سیکرٹری جنرل بھی شرکت کر رہے ہیں۔اجلاس کا مقصد اس خطے میں سرمایہ کاری باہر کے لوگوں کی آباد کاری اور ان سب کیلئے حفاظتی امکانات کا جائزہ لینا ہیں۔ اس اجلاس کے ذریعے گوادر شہر اور بندرگاہ کو دنیا سے متعارف کروایا جائے گا، جہاں شرکاء کو شہر گوادر کے امن و امان اور کاروباری مواقع کے حوالے سے خصوصی بریفنگ دی جائے گی۔اسمبلی کے اجلاس کے لیے گوادر کو خصوصی طور پر سجایا گیا ہے اور بلوچ ثقافتی گروپس کو بیرونی شرکا کے استقبال کے لیے موجود کیا گیا ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز