گوادر/کیچ (ہمگام نیوز )گوادر اور تربت شہر سے چار بلوچ فرزند حراست کے بعد نامعلوم مقام پہ منتقل کردیے گئے ۔
ڈیسک نیوز کے مطابق تربت شہر سے 20 اکتبوبر 2018 کو پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے تربت شہر سنگانی سر میں ایک تیل کے دکان پر چھاپہ مار کر تین بلوچ فرزندوں کو حراست میں لیکر اپنے ساتھ لے گئے جن میں سے ایک شخص کی شناخت واہگ ولد اسمائیل کے نام سے ہوئی ہیں ۔جو کیچ کے علاقے کیل کور کے رہائشی بتایا جاتا ہے ۔ جب کہ دو افراد کے نام معلوم نہ ہوسکے ۔
جبکہ گوادر کے شہر نیو ٹاون سے بھی ایک بلوچ فرزند کو پاکستانی فورسز و خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے حراست میں لیکر نامعلوم مقام منتقل کردیا
اطلاعات کے مطابق 20 اکتوبر 2018 کو پاکستانی فورسز و خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے گوادر شہر نیو ٹاون سے ایک گھر پر چھاپہ مار کر بالاچ ولد فیصل کو حراست میں لیکر نامعلوم میں منتقل کردیا ۔جو گوادر نیوز ٹاون کے رہائشی بتایا جاتا ہیں ۔
دریں ثناء آج پنجگور کے علاقے پاکستانی فورسز کی ٹارچر سیلوں سے ایک بلوچ فرزند بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گیا ۔
اطلاعات کے مطابق 14 اکتوبر 2018 کو پنجگور کے علاقے کہن زنگی میں پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں کے ہاتھوں حراست میں لیا گیا بلوچ فرزند فیصل بلوچ ولد رستم بلوچ جو آج پنجگور ایف سی کیمپ سے بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گیا ۔جو پنجگور کے علاقے کہن زنگی کا رہائشی بتایا جاتا ہے ۔