چهارشنبه, اپریل 23, 2025
Homeخبریںرکھنی:فورسز پر حملے کی ذمہ دار قبول کرتے ہیں، شاکر عیدو کو...

رکھنی:فورسز پر حملے کی ذمہ دار قبول کرتے ہیں، شاکر عیدو کو آجوئی ء سرمتاب کے خطاب سے نوازتے ہیں:بی ایل اے

کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اتوار چار نومبر کو رکھنی کے مضافاتی علاقہ خرچہ اوچھڑی شم کے قریب ہمارے ساتھیوں نے پاکستانی فورسز کے قافلے پر گھات لگا کر حملہ کیا. ترجمان نے کہا کہ یہ لڑائی تقریباً آدھے گھنٹے تک جاری رہی جس میں فورسز کو جانی نقصان ہوا جبکہ ہمارے ساتھی محفوظ رہے. اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں. آزاد بلوچ نے کہا کہ ہماری تنظیم کے ایک مخلص و جانباز ساتھی شاکر عیدو نے پچھلے سال بیس جون دوہزار سترہ کو زہرو کلانچ پسنی کے مقام پر جام شہادت نوش کی ،کچھ وجوہات کی بنا پر سنگت شاکر عیدو کے تنظیمی کارکردگی کے بارے میں بیان جاری نہیں کی گئی. شاکر عیدو نے سال 2010 کو بلوچ قومی جہد آزادی میں بی ایل ایف کے پلیٹ فارم سے جدوجہد شروع کی، اور سیاسی اختلافات کی بنیاد پر 2015 کو بی ایل اے سے منسلک ہوئے وہ بہادری کے ساتھ ہر محاذ پر پیش پیش رہےجس دن شاکر عیدو کے گھر پر فورسز نے جارحیت کی اس روز وہ بیک وقت دو اطراف سےدباو کا سامنا کررہے تھے. دشمن کے جبر و بربریت کے علاوہ شہید شاکر عیدو پر گھر والوں کی طرف سے بھی دباو تھا . لیکن اس کے باوجود وہ اپنے فکرو فلسفے اور آزادی کی راہ پر گامزن رہ کر شہید نے مایوسی اور دشمن کے سامنے اپنا سر جھکانے اور قومی آزادی کی جدوجہد سے دستبردار ہونے کی بجائے شہادت کو ترجیح دیکر قربانی کی ایک نئی مثال قاہم کی.تنظیم ان کی قربانی کو سامنے رکھتے ہوئے شہید شاکر عیدو عرف فدا بلوچ کو آجوئی ءِ سرمتاب کے خطاب سے نوازتی ہے. تنظیم کے ایک اور ساتھی ماسٹر نورمحمد عرف شاہل جنھیں 28 مئی 2016 کو بلیدہ کے علاقےکوچک گردانگ میں شہید کیا گیا ان کے قتل کے محرکات پر مختلف ذرائع سے ابھی تک تحقیقات جاری ہیں. وہ ایک مخلص ایماندار ساتھی تھے.تنظیم ماسٹر نورمحمد ولد حسن عرف شاہل شہید کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے.

یہ بھی پڑھیں

فیچرز