پنجگور (ہمگام نیوز ) بلوچستان کے باڈر پر قابض ایرانی فورسز کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوئے جبکہ چار افراد زخمی ہوگئے جان بحق ہونے والے افراد کا تعلق بلوچستان وپشاور سے ہے
ذرائع کے مطابق بلوچستان سے پیک اپ ماڈل گاڑی میں سات افراد سوار تھے جو مغربی بلوچستان کی جانب جارہے تھے کہ پنجگور کے تحصیل پروم سے جوڑے باڑر کراس کرنے والے تھے کہ قابض ایرانی فورسز نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں دو افراد جان بحق اور چار زخمی ہوگئے زخمیوں ولاشوں کو مقامی لوگوں نے سول ہسپتال پنجگور منتقل کر دیا گیا۔
جان بحق ہونے والے افراد میں سے ایک کا تعلق بلوچستان کے علاقے کیچ سے جن کی شناخت عبداللہ ولد عبد الواحد اور دوسرا کا تعلق پشاور کے علاقے پشاور محمد ایجنسی سے جن کی شناخت ناوک خان ولد سبحان کے نام ہوئی ہے ۔
زخمیوں میں دلاور ولد عنایت اللہ سکنہ کوئٹہ حمزہ اللہ خان ولد راضی سکنہ محمد ایجنسی ودیگر شامل تھے ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوا۔