جمعه, اپریل 25, 2025
Homeخبریںگمشدہ ڈاکٹر دین محمد بلوچ اور ڈاکٹر اکبر مری کو منظر عام...

گمشدہ ڈاکٹر دین محمد بلوچ اور ڈاکٹر اکبر مری کو منظر عام پر لایا جائے۔بلوچ ڈاکٹرز فورم

کوئٹہ (ہمگام نیوز ) بلوچ ڈاکٹرز فورم کے مرکزی ترجمان نے بیان جاری کرتے ہوئے پی ایم اے کی نو منتخب صدر ڈاکٹر کلیم اللہ اور ان کی کابینہ کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں شعبہ صحت کی ابتر صورتحال باعث تشویش ہے جسے انقلابی بنیادوں پر تبدیل کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ بلوچستان کی آبادی کی اکثریت غریب خاندانوں پر مشتمل ہے۔جن کا علاج سرکاری اسپتالوں میں ہوتا ہے لیکن ابتر صورتحال کی وجہ سے بیشتر مریض مایوس ہوجاتے ہیں۔ ہم PMA کو ئٹہ کی نئ کابینہ سے امید رکھتے ہیں کہ بلوچستان میں صحت کے اور ڈاکٹرز کے مسائل کے حل کے لیے مشترکہ اور مل کر صحت کے شعبے میں اصلاحات کی ضروریات پر کام کرینگے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ ہاؤس آفیسرز اور PGs کے وظیفوں کی عدم ادائیگی باعث تشویش امر ہے جس سے شعبے کی کارکردگی پر منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں۔ سیکرٹری صحت کے یقین دھانی اور وعدوں کے باوجود تین مہینوں سے stepend جاری نہیں ہوئے۔

ترجمان نے ڈاکٹر دین محمد بلوچ اور ڈاکٹر اکبر مری کی اغوا نما گمشدگییوں کو عرصہ درازگزر چکا ہے لیکن انہیں منظر عام پر نہیں لایا گیا جس کی وجہ سے ڈاکٹرز کمیونٹی میں کافی تشویش پائی جاتی ہے

بلوچ ڈاکٹرز فورم اس مشکل کی گھڑی میں پریس کلبوں میں اپنے پیاروں کے لیے احتجاج کرنے والوں سے اظہار یکجہتی کرتی ہے اور ہم مشکل کی گھڑی میں اپنے ماوں اور بہنوں کے ساتھ ہیں ۔

ترجمان نے بیان کے آخر میں تمام ڈاکٹرز آرگنایزیشز فورمز اسیوسی ایشنز سے اپیل کی کہ وہ تمام لاپتہ ڈاکٹرز کی بازیابی کے لیے مشترکہ جدوجہد کریں،

یہ بھی پڑھیں

فیچرز