( ہمگام نیوز ) فری بلوچستان موومنٹ کی جانب سے 13 نومبر یوم شہدائے بلوچستان کی مناسبت سے منعقد کردہ تعزیتی ریفرنس سے پروفیسر حسن جانان بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تیرہ نومبر شہیدوں سے عہد و پیمان کا دن ہے آج کے دن ہم شہداء کے روحوں سے سوگند کرتے ہیں کہ ان کے فکر و فلسفے پر کاربند رہ کر منزل مقصود تک اپنی جہد جاری رکھیں گے شہیدوں کی قربانی کا مقصد وطن کی دفاع و وطن آزادی تھا وہ اپنی جان کا نذرانہ آزادی کے عظیم مقصد کے لیے دیتے رہے انھوں نے مزید کہا کہ تیرہ نومبر کے دن خان محراب خان نے انگریز سامراج کے خلاف سینہ سپر ہو کر بلوچ قومی روایات کی پاسداری کرتے ہوئے اپنی جان قربان کیے بلوچ تاریخ شہیدوں کی قربانیوں سے بھری پڑی ہے جو قومی روایات کی پاسداری کرتے ہوئے قربان ہوئے اور اپنا بوجھ ہمارے کندھوں پر ڈال کر امر ہوگئے۔