بیلیفڈ (ہمگام نیوز )فری بلوچستان موومنٹ کے زیر اہتمام 13 نومبر یوم شہداء بلوچستان کی مناسبت سے جرمنی کے شہر بیلیفلڈ میں ریفرینس کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام کا آغاز بلوچستان اور دنیا کے تمام شہداء کی یاد میں دو منٹ کی خاموشی سے کیا گیا جس کے بعد پروگرام کا باقاعدہ آغاز ہوا جس میں بڑی تعداد میں بلوچ نوجوانوں نے حصہ لیکر شہداء کو خراج عقیدت اور سرخ سلام پیش کیا۔ تقریب میں کرد رہنماوٗں سمرا کردی، بیٹان کردی کے علاوہ بی ایس او آزاد کے ممبر شرحسن بلوچ، فری بلوچستان موومنٹ کے ارکان بیبگر بلوچ، فیض محمد بلوچ اور شبیر بلوچ نے خطاب کیا۔ مقررین نے بلوچ شہداء سمیت دنیا کے آزادی کی تحریک میں شہید ہونے والے تمام شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا جنہوں نے قابض کے سامنے اپنے وطن کی دفاع میں جام شہادت نوش کرکے ہمیشہ کے لئے امر ہوگئے۔
مقررین نے13 نومبر کے تاریخی پس منظر پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ میر مہراب خان نے جس طرح کم وسائل اور افرادی قوت کے اپنے سے کئی گنا دشمن کے سامنے ڈٹ کر بلوچ وطن کے دفاع کیا وہ بلوچ تاریخ میں ایک سنہرا باب ہے اور اس دن کو یوم شہداء بلوچستان کے طور پر منانے کا مقصد تمام شہداء کی یکسانیت کو قائم رکھ کر ان کی عظیم قربانیوں کو اپنے لئے مشعل راہ بنائیں۔
مقررین نے مزید کہا کہ آج کے دن کو منانے کا مقصد صرف ان شہداء کو خراج عقیدت اور سرخ سلام پیش کرنا نہیں بلکہ ان سے تجدید عہد وفا کا دن ہے جہاں پورے قوم کو یہ عہد کرنا ہے کہ جس عظیم مقصد کے لئے ان شہداء نے اپنی جانوں کے نزرانے پیش کئے وہ مقصد ہمیں خلوص دل اور پوری ایمانداری سے آگے بڑھا کر اس تسلسل کو ٹوٹنے نہیں دینا ہے تاکہ جس خطرناک عزائیم کے ساتھ اس وقت ایران، پاکستان اور چین بلوچ وطن پر حملہ آور ہیں وہ بلوچ قوم کو صفحہ ہستی سے مٹانے کے مترادف ہے۔ بلوچ قوم کو منظم اور سائینٹفک انداز میں اپنے قومی تحریک کو منزل کی جانب آگے بڑھا کر ان شہداء کے ارمانوں کی تکمیل کرنا ہے۔
مقررین نے مزید کہا کہ اس وقت قوم کو جس چیز کی سب سے زیادہ ضرورت ہے وہ خطے کے حالات کو سمجھتے ہوئے اپنے آپ کو ایک قوت کے طور پر ثابت کرنا ہے اور یہ اسی وقت ممکن ہوگا اگر ہم کلیٗر ڈائریکشن کے ساتھ اپنی قومی تحریک اور منتشر قوت کو منظم کریں۔ مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ ہمیں ان تمام مظلوم اقوام کے ساتھ ہم آواز ہونا چاہیئے جو اس وقت قابض کے ظلم کا شکار ہیں اور اسی طرح سے ہی ایسی قوتوں کی حوصلہ شکنی ہوسکتی ہے