شنبه, اکتوبر 19, 2024
Homeخبریںچینی قونصل خانے پر حملہ ،تین بلوچ فرزند شہید ہوگئے

چینی قونصل خانے پر حملہ ،تین بلوچ فرزند شہید ہوگئے

کراچی (ہمگام نیوز ) کراچی میں جمعہ کی صبح کلفٹن کے علاقے میں واقع چینی قونصل خانے کے قریبب فائرنگ سے دو پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے جبکہ قابض فورسز کی فائرنگ کے نتیجے میں تین بلوچ فدائین نے جام شہادت نوش کی۔

ڈی آئی جی ساؤتھ کے مطابق فائرنگ مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے نو بجے کے قریب بلوچ فرندوں نے قونصل خانے میں گھسنے کی کوشش کی جنہیں روکنے پر انہوں نے فائرنگ شروع کردی ۔تینوں بلوچ فدائین نے چینی سفارتخانے پر فائرنگ اور دستی بموں سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار ہلاک اور متعدد اہلکار زخمی ہوگئے جبکہ فورسز کی فائرنگ سے تینوں بلوچ فرزند شہید ہوگئے

ڈی آئی جی جاوید عالم اووڈھ نے تصدیق کی کہ تمام چینی حملہ میں محفوظ ہے ۔

کراچی پولیس چیف امیر شیخ نے میڈیا کو بتایا کہ حملہ آور چینی قونصلیٹ کے کمپاؤنڈ میں داخل نہیں ہوسکے اور درمیان میں ہی وہاں موجود فورسز نے انہیں روک دیا۔

جام شہادت نوش کرنے والے بلوچ فرزندوں کی شناخت اضل مری عرف ڈاڈا ، رازق عرف سنگت بلال بلوچ اور رئیس بلوچ عرف سنگت وسیم بلوچ کے نام سے ہوئی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز