دوشنبه, اکتوبر 21, 2024
Homeخبریںڈالر کی قیمت میں 8 روپے اضافہ بعد انٹر بینک مارکیٹ میں...

ڈالر کی قیمت میں 8 روپے اضافہ بعد انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 142 روپے کا ہوگیا

کراچی (ہمگام نیوز) کراچی اسٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ کے دوران ڈالر کی قیمت میں 8 روپے اضافہ ہوا جس کے بعد انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 142 روپے کا ہوگیا۔گزشتہ ایک سال کے دوران روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں 36 فیصد اضافہ ہوچکا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ انٹر بینک میں ڈالر مہنگا ہونے سے روپے کی قدر گرنے کے باعث قرضوں میں 760 ارب روپے کا اضافہ بھی ہوگیا۔یاد رہے کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کے باعث روپے کی قدر میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور ڈالر تاریخ میں پہلی مرتبہ 142 روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔معاشی تجزیہ کارون کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے ڈالر اور روپے کی قدر میں توازن لانے پر زور دیا تھا اور بظاہر لگ رہا ہے کہ حکومت کی جانب سے ڈالر میں اضافے کو مینیج کیا جارہا ہے اور ہم آئی ایم ایف پروگرام کی طرف جارہے ہیں۔واضع رہے پاکستان کی ناکام داخلہ وخارجہ پالیسی کے ساتھ ساتھ امریکہ کے ساتھ خراب تعلقات امداد کی بندش ، گرے لسٹ میں شامل ہونے کے ساتھ اندرونی گھمبیر مسائل کی وجہ سے روز بروز اس ریاست کی معیشت تنزلی کی طرف مسلسل گامزن ہے۔ جس میں سب سے اہم سرفہرست مسائل بیرونی قرضوں کی ادائیگی ،روپیہ کی قدر میں توازن برقرار رکھنا اور کرنٹ اکاونٹ خسارہ پر قابو پانا ،جب کہ نئی حکومت اس وقت جملہ مسائل سے کسی صورت کامیاب ہوتا نظر نہیں آرہا۔اور اس بات کا غالب امکان ہے کہ انھیں تیل کی قیمتوں میں بھی اضافہ کرنا ہی پڑے گا۔جس سے یعقینا عام عوام کو مہنگائی کے طوفان کا سامنا کرنا پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز