سه شنبه, اکتوبر 22, 2024
Homeخبریںممبران قومی اسمبلی علی وزیر اور محسن داوڑ کو ایف آئی اے...

ممبران قومی اسمبلی علی وزیر اور محسن داوڑ کو ایف آئی اے نے باچاخان ائیر پورٹ سے گرفتارکرلیا

پشاور (ہمگام نیوز ڈیسک) آمدہ اطلاعات کے مطابق پشتون تعفظ موومنٹ کے رہبران اور ممبران قومی اسمبلی علی وزیر اور محسن داوڑ کو پشاور کے باچاخان ایئرپورٹ پر پاکستانی ایف آئی اے والوں نے روک دیا ہے اور انھیں ایف آئی اے دفتر حیات آباد لے جایا گیا ہیں، ایف آئی اے والوں نے ان کے پاسپورٹ تحویل میں لے لئے ہیں کہ ان کے نام ای سی ایل میں ہیں کیونکہ ان پر ایف آئی آر درج ہے ۔پشتون تعفظ موومنٹ کے سربراہ منظور پشتین نے اپنے اکاؤنٹ سے پی ٹی ایم کے قائدین، محسن داوڑ اور علی وزیر کے بارے میں خبر جاری کی اور انکے ساتھ کیے گئے اس سلوک پر اظہار افسوس کیا ـ انہوں نے کہا کہ بہت ہی افسوس کی بات ہے کہ ایف آئی آرز تو پاکستان میں تمام سیاسی لیڈرز پر ہے، یہاں تک کہ وزیراعظم پر بھی ہوتے ہیں، مگر آج تک اسکی وجہ سے کسی کو ایئرپورٹ پر نہیں روکا گیا ہے ـ امتیازی سلوک کی انتہاء یہ بھی ہے کہ حال ہی میں ہندوستانی شہریوں کو بغیر ویزہ پاکستان آنے دیا گیا ، مگر آج یہاں کے شہریوں بلکہ قومی اسمبلی کے ممبران کو صرف اور صرف اس وجہ سے روک دیا گیا کہ ان دونوں نے پشتون قوم کے بنیادی اور آئینی حقوق کے لئے آواز بلند کیا ہے ۔منظور پشتین نے کہا کہ علی وزیر اور محسن داوڑ کے ساتھ مزید کیا رویہ اختیار کیا جاتا ہے جب اسکا مکمل پتہ چل جائے تو اسی کے مطابق ہم آئندہ کا لائحہ عمل کا اعلان کرینگے ۔جبکہ اس وقت پشتون تعفظ موومنٹ کے کارکن قوم دوست نوجوان پشاور FIA دفتر کے سامنے علی وزیر اور محسن داوڑ کے رہائی کے لئے احتجاجی مظاہرہ کررہے یے۔جبکہ پی ٹی ایم سربراہ منظور نے کہا ہے اگرگرفتار رہنماوں کو ایف آئی اے حیات آباد دفتر سے صوابی پولیس تھانہ منتقل کیا جاتا ہے تو پی ٹی ایم کے تمام کارکنان پرامن طریقے سے ریلی کے شکل میں اسکے ساتھ ساتھ صوابی تک اسی تھانے تک جائے جہاں اسے رکھا جارہاہو۔ پی ٹی ایم صوابی کے دوست بھی متعلقہ تھانے پہنچ جائے ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز