جمعه, دسمبر 27, 2024
Homeخبریںاسٹارز کے گھر میں پیدا ہونے کی وجہ سے لوگ ان پر...

اسٹارز کے گھر میں پیدا ہونے کی وجہ سے لوگ ان پر گہری نظر رکھتے ہیں:سارہ علی خان

ممبئی (ہمگام نیوز ڈیسک ) بولی وڈ کے چھوٹے خان سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان کی پہلی فلم یوں تو رواں ماہ ریلیز ہوگی، تاہم وہ پہلی فلم کی ریلیز سے قبل ہی اسٹار بن گئی ہیں۔
سارہ علی خان کی پہلی فلم ’کیدر ناتھ‘ رومانٹک ٹریولنگ فلم ہے، جس میں ان کے ساتھ سشانت سنگھ راجپوت رومانس کرتے دکھائی دینگے۔ان دنوں سارہ علی خان اپنی اسی فلم کی تشہیر میں مصروف ہے، جسے رواں ماہ 7 دسمبر کو ریلیز کیے جانے کا امکان ہے۔سارہ علی خان کا کہنا تھا کہ وہ بھی عام انسانوں کی طرح عام زندگی گزارنا چاہتی ہیں، ساتھ ہی وہ لوگوں کے لیے اہمیت بھی رکھتی ہیں۔سارہ علی خان کا کہنا تھا کہ اسٹارز کے گھر میں پیدا ہونے کی وجہ سے لوگ ان پر گہری نظر رکھتے ہیں اور انہیں لوگوں کی جانب سے عجیب وغریب باتیں سننے کو ملتی ہیں۔انہوں نے اپنی ڈریسنگ کے حوالے سے بتایا کہ لوگ انہیں ہر طرح کے ڈریسنگ میں تنقید کا نشانہ بناتے ہیں۔اداکارہ نے لوگوں کے کمنٹس اور جوابات پر مسکراتے ہوئے کہا کہ اگر وہ سوشل میڈیا پر کوئی کمنٹس کرتی ہیں تو لوگ اس کا اسکرین شاٹ لے کر اسے شیئر کرتے رہتے ہیں۔ساتھ ہی سارہ علی خان نے انکشاف کیا کہ ان کی انسٹاگرام پر جعلی اکاؤنٹ ہے، جب کہ ان کا ٹوئٹر پر بھی کوئی اکاؤنٹ نہیں، تاہم وہ جلد ہی ٹوئٹر پر اکاؤنٹ بنانے کا ارادہ رکھتی ہیں۔سیف علی خان کی بیٹی اپنے ایک انٹرویو میں اپنی والدہ امریتا سنگھ کی تعریفیں کرتی نظر آئیں. انہوں نے اپنی بہتر پرورش اور کامیابی کا کریڈٹ کسی حد تک اپنی والدہ کو ہی دیا۔سارہ علی خان کا کہنا تھا کہ اسٹارز کے گھر میں پیدا ہونے کی وجہ سے لوگ ان پر گہری نظر رکھتے ہیں اور انہیں لوگوں کی جانب سے عجب عجب باتیں سننے کو ملتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز