کراچی (ہمگام نیوزڈیسک) کراچی کے پرفیوم چوک میں ایک اجتماع میں بم کا زوردار دھماکہ ہوا ہے۔اس دھماکے کے نتیجے ابتدائی معلومات کے مطابق 8 افراد زخمی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں دھماکے کی اطلاعات ملی ہیں۔پولیس اور امدادی ٹیموں نے دھماکے کی اطلاعات ملتے ہی جائے وقوعہ کی جانب حرکت شروع کر دی ۔جائے وقوعہ پہنچنے پر پتہ چلا کہ دھماکہ بارودی مواد کے پھٹنے سے پیش آیا ہے۔
دھماکہ پرفیوم چوک میں ہوا جہاں ایک مزہبی تقریب کو نشانہ بنایا گیا ہے۔دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔دھماکے کے ہوتے ہی ہر جانب زخمی پڑے ہوئے تھے ۔اس موقع پر مقامی شہریوں نے اپنے مدد آپ کے تحت زخمیوں کو منتقل کرنا شروع کردیا گیادھماکہ ہونے کے بعد فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔اس کے ساتھ ہی امدادی کاروائیاں شروع کر دی گئیں۔
زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔اطلاعات کے مطابق دھماکے کے وقت وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی بھی اس جگہ پر موجود تھے جو کہ وہ خود بھی زخمی ہوئے ہے ۔اس حوالے سے بات کرتے ہوئے فیصل سبزواری کا کہنا تھا اس واقعے میں ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے منعقد محفل میلاد کو نشانہ بنایا گیا ہے۔اس میں خواجہ اظہار الحسن ،خالد مقبول صدیقی کے علاوہ کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی ۔دھماکے کے بعد بھگدڑ مچ گئی ہے تاہم امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ چکی ہیں۔