واشنگٹن ( ہمگام نیوز ڈیسک) اقوا م متحدہ میں سابق امریکی مندوب نکی ہیلی نے پاکستان کیخلاف بیان دیتے ہوئے کہا ہے پاکستان نے امریکی امداد کے باوجود دہشت گردوں کو ٹھکانے فراہم کئے، اصلاح کے بغیر پاکستان کو اب ایک ڈالر بھی نہیں دینا چاہیے. اقوام متحدہ میں سابق امریکی مندوب نکی ہیلی نے امریکی جریدے کو انٹرویو میں کہا کہ امریکہ کو ان ممالک کو امدادنہیں دینی چاہئے جو پیٹھ پیچھے ہمارے کام میں رکاوٹ بنیں.انہوں نے کہا کہ امریکہ کو ان ممالک کو بھی امداد نہیں دینا چاہئے جو امریکی پارٹنر نہیں بننا چاہتے، جبکہ امریکہ کو پارٹنر ممالک پر بھی اسٹریٹیجک نظر رکھنی چاہئے. نکی ہیلی نے کہا کہ امریکہ آنکھ بند کرکے امداد دیتا رہتا ہے، اس کی مثال پاکستان ہے جس کو اربوں ڈالرز امداد دی، پاکستان نے اس کے باوجود دہشت گردوں کو ٹھکانے فراہم کئے. انہوں نے کہا کہ ایسے دہشت گردوں نے امریکی فوجیوں کو ہلاک کیا، پاکستان کو اپنی اصلاح کرنے تک ایک ڈالر بھی نہیں دینا چاہیے.
انہوں نے کہا کہ ایسے دہشت گردوں نے امریکی فوجیوں کو ہلاک کیا، پاکستان کو اپنی اصلاح کرنے تک ایک ڈالر بھی نہیں دینا چاہیے. پاکستان اپنی اصلاح کیلئے امریکہ کی طرف سے دیئے اربوں ڈالرز استعمال کرے،یہ کوئی چھوٹی رقم نہیں،پاکستان کو بتا دیناچاہئے فوجی امداد اور دہشت گردی کیخلاف جنگ میں امریکی امداد سے پہلے مطلوبہ اقدامات کرے.