دشت (ہمگام نیوز) اطلاحات کے مطابق قابض پاکستانی فورسز نے دشت سے ایک بلوچ فرزند کو اغوا کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب کیچ کے علاقے دشت میں دورو چیک پوسٹ سے قابض فورسز نے بشیر ولد حمزہ کو جبری طور پر حراست میں لے کر لاپتہ کردیا۔
مقامی لوگوں کے مطابق بشیر ولد حمزہ دشت سے گودار جارہا تھا۔
زرائع کے مطابق بشیر ولد حمزہ شولیگ دشت کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔