یکشنبه, جنوري 12, 2025
Homeخبریںخاران:چوروں نے دکانوں میں لوٹ مار کی

خاران:چوروں نے دکانوں میں لوٹ مار کی

خاران (ہمگام نیوز) ہمارے نمائندے کے مطابق گزشتہ روز خاران شہر میں چار دکانداروں کو لوٹ لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق مغرب کے وقت قبرستان روڈ کے قریب گیراج کے مالک، بس اڈے میں غلہ فروش اور قلعہ روڈ پر قصاب خانے کے قریب ایک اور پرچون فروش دکاندار کستور احمد بلوچ کو بھی گن پوائنٹ پر نقدی سے محروم کیا گیا۔گزشتہ رات بلوچستان اکیڈمی چوک پر نانبائی کو ڈرا دھمکا کے گن پوائنٹ پر انھیں نقدی سے محروم کیا گیا۔یاد ریے دو ہفتے قبل خاران شہر ہی میں مشہور تاجر این شاہ آٹوز کے مالک گرداس کمار کو بھاری رقم سے محرم کیا گیا ۔مقامی زرائع کے مطابق چوروں کے اس منظم گروہ کو مقامی انتظامیہ کی طرف سے کھلی چھوٹ دینے پر عوام نے اپنے تاثرات کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کے اس منظم گروہ کو خفیہ اداروں کی سرپرستی حاصل ہے۔شہر میں بدامنی کے اس طرح کے مسلسل واقعات کے پیش آنے کے بعد اب تک مقامی انتظامیہ کی طرف سے کسی بھی گرفتاری کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز