کوئٹہ(ہمگام نیوز ڈیسک) میڈیا اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے علاقے تمپ میں مسلح افراد کے حملے میں 6 اہلکار ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئیں ۔تفصیلات کے مطابق تربت میں موجود سرکاری حکام نے تمپ کے علاقے تگران وکائی میں مسلح افراد کی جانب سے پاکستانی فورسزکے کانوائے پر حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حملے میں 6 اہلکار ہلاک جبکہ 14 زخمی ہوئیں ۔واضع رہے کہ آج صبح مسلح افراد نے کیچ کے علاقے تمپ تگران میں فورسز کے کانوائے پر حملہ کیا جس میں فورسز کے کئی اہلکار ہلاک کیئے گئے .سرکاری زرائع کے مطابق مسلح افراد نے آئی ای ڈیز سے فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 6 اہلکار ہلاک ہوئے۔ فورسز کی گاڑی مسلح افراد کی جانب سے نصب کی گئی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 6 فوجی ہلاک متعدد زخمی ہوئے۔