جمعه, جنوري 10, 2025
Homeخبریںکراچی :سندھ میںCNG اسٹیشنزساتویں روز بھی گیس کی فراہمی بند

کراچی :سندھ میںCNG اسٹیشنزساتویں روز بھی گیس کی فراہمی بند

کراچی (ہمگام نیوز ڈیسک)پاکستان کے خراب معاشی صورتحال باعث سندھ کے شہری گیس نہ ملنے سے سخت پریشان ہیں۔مشکلات میں پھنسے عوام نے حکومتی دعووں، وعدوں، کارروائیوں، کمیٹیوں سب کو بیکار کرار دیا ۔عوامی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے مسلسل 7 دنوں سے گیس کی فراہمی کا مسئلہ حل نہ ہوسکا۔سندھ حکومت کے احتجاج کا فارمولا بھی کارگرثابت نہ ہوسکا، کراچی میں پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کرنا،وقت پر دفتر پہنچنا، بچوں کا اسکول،کالج جانا ملازمت پیشہ افراد کا دفتروں کو جانا،فیکٹری ملازمین کا جانا مشکل ہوگیا۔ سندھ میں کبھی بھی اتنی سخت اور طویل گیس قلت کا شکار نہ رہا، روزانہ تقریبا 2 لاکھ کے قریب دفاتر جانے کیلئے بسیں استعمال کرنے والے اس صورتحال سے شدید پریشان ہیں۔سندھ بھر میں گیس کے بحران سے شہر کراچی بری طرح متاثر ہوئے ہیں، آج مسلسل ساتویں روز بھی سی این جی اسٹیشنز بند ہونے سے بڑی بسیں، منی بسیں اور رکشے بھی سڑکوں سے غائب ہیں جس کے باعث نہ صرف اس ٹرانسپورٹ پر سفر کرنے والے پریشان ہیں بلکہ سی این جی اسٹیشنز پر یومیہ اجرت پر کام کرنے والے ورکرز کو بھی مشکلات کا سامنا ہے۔سندھ بھر میں گیس کے بحران سے کراچی شہرمیں عوام سخت متاثر ہوئے ہیں، آج مسلسل ساتویں روز بھی سی این جی اسٹیشنز بند ہونے سے بڑی بسیں، منی بسیں اور رکشے بھی سڑکوں سے غائب ہیں جس کے باعث نہ صرف اس ٹرانسپورٹ پر سفر کرنے والے پریشان ہیں بلکہ سی این جی اسٹیشنز پر یومیہ اجرت پر کام کرنے والے ورکرز کو بھی مشکلات کا سامنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز