سه شنبه, اکتوبر 1, 2024
Homeخبریںامریکی پابندیوں نے عوام اور ریاستی اقتصادی ترقی کو بری طرح سے...

امریکی پابندیوں نے عوام اور ریاستی اقتصادی ترقی کو بری طرح سے متاثر کرنا شروع کیا ہے:صدر حسن روحانی

تہران (ہمگام نیوز ڈیسک) مشرق وسطی میں ایرانی شرانگیزیوں کو لگام دینے کی خاطر امریکی پابندیوں نے اپنے اثرات دکھانے شروع کیئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ایرانی صدر حسن روحانی نے پارلیمنٹ میں بجٹ پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ امریکہ پابندیوں کے ذریعے ایران کے نظام کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دینا چاہتا ہے ، خبررساں ادارے کے مطابق ایرانی صدر حسن روحانی نے منگل کو پارلیمان کے سامنے بجٹ پیش کردیا، حسن روحانی نے اپنی تقریر میں کہا کہ امریکہ پابندیوں کے ذریعے ایران کے نظام کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دینا چاہتا ہے لیکن وہ ناکام ہو جائیگا۔
تاہم انہوں نے تسلیم کیا کہ امریکی پابندیوں نے عوام اور ریاستی اقتصادی ترقی کو بری طرح سے متاثر کرنا شروع کیا ہے۔ چار ہزار سات سو ٹریلین ریال کا یہ بجٹ اکیس جنوری 2019ء سے شروع ہونے والے اگلے مالی سال کے لیے ہے۔ اس بجٹ کے تحت سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کے علاوہ کھانے پینے کی اشیاء اور ادویات کی خریداری کے لیے مزید رعایتیں بھی دی جائیگی۔جس کیلئے انھیں سخت مشکلات پیش آریے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز