چهارشنبه, اکتوبر 2, 2024
Homeخبریںامریکہ کے عراق سے واپسی کی کوئی ارادہ نہیں:ڈونلڈ ٹرمپ

امریکہ کے عراق سے واپسی کی کوئی ارادہ نہیں:ڈونلڈ ٹرمپ

بغداد(ہمگام نیوزڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی بیوی میلانیا نے عراق میں موجود امریکی فوجیوں کو کرسمس کی مبارکباد دینے کے لئے عراق کا غیر متوقع و دورہ کیا۔ وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ ٹرمپ اور میلانیا نے امریکی فوجیوں کی خدمات، ان کی کامیابیوں اور ان کے قربانیوں کا شکریہ ادا کرنے کے لئے ان کے ساتھ کرسمس منانے کیلئے عراق کا سفر کیا۔
رائٹرز نے رپورٹ دی ہے کہ اس دورے کے دوران امریکی صدر ٹرمپ نے بتایا ہے کہ امریکہ کا عراق سے واپسی کا کوئی منصوبہ نہیں ہےامریکی صدر کا یہ دورہ ان کے وزیر دفاع جنرل میٹس کے استعفی کے بعد ہورہاہے۔ جنرل میٹس نے امریکی صدر کے ساتھ علاقے میں امریکی فوجی حکمت عملی پر اختلافات کے بنا پر استعفی دیا تھا۔عراق میں اب بھی تقریبا 5000 امریکی فوجی موجود ہیں جو اسلام سٹیٹ(ISIS) کے باقیات کو ختم کرنے میں عراقی حکومت کی کمک کر رہے ہیں۔اس موقع پر فوجیوں سے خطاب کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ عراق سے فوج واپس نہیں بلائی جائے گی اور شام میں کارروائی کی ضرورت ہوئی تو عراق کو فارورڈ بیس کے طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے۔امریکی صدر نے کہا کہ امریکا اب دنیا کے لیے مزید ‘پولیس مین نہیں’ بن سکتا، تمام بوجھ امریکا پر ڈالنا منصفانہ نہیں، اب نہیں چاہتے کہ ممالک امریکا کو استعمال کرکے فائدہ حاصل کریں اور امریکی افواج ان کی حفاظت کریں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز