چهارشنبه, اکتوبر 2, 2024
Homeخبریںجمہوری نظام کو سبوتاژکرنے کیلئےISI بی این پی کی مدد کررہی یے:شیخ...

جمہوری نظام کو سبوتاژکرنے کیلئےISI بی این پی کی مدد کررہی یے:شیخ حسینہ

ڈھاکہ (ہمگام نیوز ڈیسک) بنگلہ دیش کے وزیر اعظم محترمہ شیخ حسینہ نے بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی خفیہ ایجنسی (ISI)کی طرف سے ملکی اپوزیشن بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (BNP) سے مبینہ رابطے کیے گئے ہیں۔ انہوں نے BNP پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ اسے ملک دشمن عناصر سے رشوت لے کر جمہوری نظام کو سبوتاژ نہیں کرنا چاہیے۔انڈین میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ حسینہ نے کہا کہ بنگالی عوام ان سازشوں کو ناکام بنا دینگے اور BNP کے ان بداعمال کی وجہ سے اس کی عوامی مقبولیت گر جائیگی۔ شیخ حسینہ نے مزید کہا ’’بی این پی( ISI ) سے رشوت اور رقوم حاصل کر رہی ہے تاکہ وہ ملکی جمہوری نظام کو تباہ کر سکے۔‘‘ انہوں نے اس حوالے سے مزید کہا، ’’بالخصوص ایسے عناصر سے مدد لینا، جنہیں سن 1971ء میں شکست دی گئی تھی، بالکل مناسب نہیں۔ بی این پی کے ان اعمال پر عوام انھیں کبھی معاف نہیں کرے گی۔‘‘بنگلہ دیش میں اتوار تیس دسمبر کو پارلیمانی الیکشن کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جس کے لیے اٹھارہ سو سے زائد امیدوار انتخابی میدان میں مقابلہ کررہے ہیں۔ اس الیکشن میں پارلیمان کی تین سو نشستوں پر نئے ارکان منتخب کیئے جائینگے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز