پنجشنبه, اکتوبر 10, 2024
Homeخبریںپاکستانی زرمبادلہ ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 24 کروڑ ڈالر سے...

پاکستانی زرمبادلہ ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 24 کروڑ ڈالر سے زائد کمی

کراچی (ہمگام نیوز ڈیسک) اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق قرضوں اور سود کی ادائیگیوں کی وجہ سے پاکستانی زرمبادلہ کے ذخائر مزید 24 کروڑ 8 لاکھ ڈالر کم ہوگئے ہیں، کمی کے بعد زرمبادلہ ذخائر کا مجموعی حجم 13 ارب 59 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگیا ہے۔اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ مرکزی بینک کے ذخائر 23 کروڑ 88 لاکھ ڈالر کمی سے 7 ارب 4 کروڑ 87 لاکھ ڈالر رہ گئے جب کہ شیڈولڈ بینکوں کے ذخائر میں بھی 20 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی اور حجم 6 ارب 54 کروڑ 83 لاکھ ڈالر پر آگیا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز