جمعه, اکتوبر 11, 2024
Homeخبریںمظلوم بلوچ،پشتون،سندھی اقوام کوپاکستانی مظالم کے خلاف مشترکہ جدوجہد کرنا چائیے:PTM

مظلوم بلوچ،پشتون،سندھی اقوام کوپاکستانی مظالم کے خلاف مشترکہ جدوجہد کرنا چائیے:PTM

پشاور (ہمگام نیوز ) PTM پشتون تعفظ موومنٹ کے ٹانک جلسہ عام سے خطاب میں پی ٹی ایم کے رہنما منظور پشتین اور دیگر مقررین نے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستانی ریاست کی طرف سے پشتونوں،بلوچوں،سندھیوں اور کراچی کے مہاجروں پر ڈھائے جانے والے مظالم کے بارے میں پاکستان سے مختلف قسم کے سوالات اٹھاتے ہوئے پوچھاکیا یہ ریاست واپس لوٹا سکتی ہے ان معزور لوگوں کی ٹانگیں جو فوج کی طرف سے بچھائے گئے بارودی سرنگ کی زد میں آکر ہمیشہ کیلئے معزور ہوگئے ۔ آپریشن کے نام پر ہزاروں معصوم پختونوں، بلوچوں، مہاجروں اور سندھیوں کا قتل عام بُھولا جا سکتا ہے؟ کیا ان کے آباؤ اجداد کے گرائے گئے مکانات،مارکیٹیں ،اور مساجد پھر سے اصلی حالت میں تعمیر کیئے جا سکتے ہیں؟ کیا شہید کمبر چاکر، نقیب اللہ محسود، علی رضا عابدی اور مظفر بھٹو جیسے جوانوں کے قاتلوں کو سزا ہو سکتی ہے ؟
نہیں ہرگز نہیں ! اس ریاست نے تہیہ کر لیا ہے کہ اپنے حقوق کی آواز جو بھی اٹھائے گا اس کو اسی قسم کی سزائیں ملتی رہیگی۔ چاہے وہ مکران  بلوچستان کا رہنے والا کوئی بلوچ ہو ، یا وزیرستان میں بسنے والا کوئی پختون یا کراچی میں مقیم مہاجر یا پھر وادی مہران میں موجود کوئی مظلوم و محکوم سندھی ہو۔ جب ریاستی ادارے ایک ساتھ مل کر ہمارے خلاف ظلم ڈھا سکتے ہیں تو کیا ہم ایک ساتھ مل کر اس ظلم کے خلاف کھڑے نہیں ہو سکتے ؟ تمام مظلوم اقوام کو ایک ساتھ کھڑے ہو کر سفاکیت پر قائم کی گئی اس دیوار کو گرانا ہوگا.پشتون تعفظ موومنٹ کے رہنما منظور پشتین نے اپنے مطالبے دہراتے ہوئے کہا کہ اگر ہمارے جائز آئینی و قانونی مطالبات تسلیم نہیں کیئے جاتے تو پشتون مجبورا اپنے قومی حقوق و دفاع کی خاطر احمد شاہ بابا میروائس ایپی فقیر کے راستے کا انتخاب کرینگے۔ انھوں نے پنجاب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پشتون اور پنجابی میں کوئی شے بھی مشترک نہیں نہ زبان،کلچر،رسم و رواج،عادات و اطوار رنگ و شکل،مزاج اور تاریخ و جغرافیہ ایک دوسرے سے یکسر مختلف ہیں۔ہمارے درمیان ایک یہی ریاستی آئین و قانون ہے اب اگر اس پر صحیع معنوں میں عملدر آمد نہیں ہوگا تو ہم اپنے آباو اجداد کے مزاحمتی رستے کا انتخاب کرنے میں حق بجانب ہونگے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز