جمعه, اکتوبر 11, 2024
Homeخبریںاگرترکی نےکردوں پر حملہ کیا،تو ان کی معیشت کو نقصان سے دوچارکرینگے:امریکہ

اگرترکی نےکردوں پر حملہ کیا،تو ان کی معیشت کو نقصان سے دوچارکرینگے:امریکہ

واشنگٹن (ہمگام نیوز ڈیسک)گزشتہ روز امریکی صدر نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ “اگر ترکی نے کردوں پر حملہ کیا تو ہم اس کو اقتصادی طور پر تباہ کر دیں گے۔ ہم 20 میل کے عرض میں سیف زون قائم کرینگے۔ اسی طرح ہم یہ بھی نہیں چاہتے کہ کردوں کی جانب سے ترکی کو اشتعال دلایا جائے.امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ترکی کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے امریکی فوج کے انخلا کے بعد شام میں کردوں پر حملہ کیا تو ترکی کی معیشت کو اقتصادی المیے سے دوچار ہونا پڑے گا۔ ساتھ ہی ٹرمپ نے کرد فورسز پر زور دیا ہے کہ وہ انقرہ کو “اشتعال” نہ دلائیں۔واشنگٹن اور انقرہ کے درمیان اختلافات کا تعلق کرد پیپلز پروٹیکشن یونٹس کے تحفظ سے متعلق ہے۔ انقرہ اسے ایک “دہشت گرد” فورس شمار کرتا ہے جب کہ واشنگٹن دہشت گردوں کے خلاف لڑائی میں اہم کردار کے سبب کرد پیپلز پروٹیکشن یونٹس کا دفاع کرتا ہے۔ترکی گزشتہ چند ہفتوں کے دوران کرد پروٹیکشن یونٹس کو شمالی شام سے نکالنے کے لیے کئی بار حملوں کی دھمکیاں دے چکا ہے۔ دوسری جانب ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے منگل کے روز اپنے بیان میں امریکہ کے اس موقف کو سختی سے مسترد کر دیا جس میں ترکی سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ امریکی افواج کے انخلا کے بعد شمالی شام میں مسلح کرد فورسز کے تحفظ کی ضمانت دی جائے۔ٹرمپ نے مزید کہا کہ “شام میں داعش تنظیم کا قلع قمع کرنے کے لیے امریکہ کی طویل المدت د پالیسی کے سب سے زیادہ فائدہ روس، ایران اور شام نے اٹھایا۔ ہم بھی اس سے مستفید ہوئے لیکن اب وقت آ گیا ہے کہ ہماری فوج وطن واپس لوٹے۔ ان جنگوں کو روکا جائے جو کبھی ختم نہیں ہوتیں.امریکی صدرنے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ “شام سے اس انخلا کا آغاز ہو چکا ہے جس کا طویل عرصے سے انتظار تھا۔ البتہ ہم اس داعش کی واپسی کی صورت میں پڑوسی اڈوں سے ایک بار پھر نشانہ بنائیں گے”۔اب تازہ صورتحال میں امریکہ کی طرف سے اس کشیدگی ماحول میں ترکی کو معاشی پابندیوں کی انتباہ سے صورتحال میں عجیب سی کشمکش پیدا ہوگی ۔یاد رہے کہ 2018 میں ترک کرنسی لیرا کی کارکردگی بد ترین رہی اور امریکی ڈالر کے مقابل اس کی قدر میں 30% کے قریب کمی واقع ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز