یکشنبه, اکتوبر 13, 2024
Homeخبریںشام میں ایران کی توسیع پسند اہداف کو نشانہ بنانا ہماری مستقل...

شام میں ایران کی توسیع پسند اہداف کو نشانہ بنانا ہماری مستقل پالیسی ہے: بنیامین نیتن یاہو

بیت المقدس (ہمگام نیوز ڈیسک) مشرق وسطی میں ایرانی شیعہ ملارجیم کے حالیہ مسلسل شر انگیز تو سیع پسندانہ عزائم کو فوجی طاقت سے نشانہ بنانے کے بارے میں اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے پالیسی بیان دیتے ہوئے کہا ان حملوں کے حوالے سے ہم نے پہلے ہی کہا تھا کہ ’’ شام میں ہماری ایک مستقل پالیسی ہے ،وہ ایران کی توسیع پسندی عزائم کو نشانہ بنانا ہے اور جو ہمیں نقصان پہنچاتا ،اس کو ہمیں نقصان پہنچانا ہے‘‘۔انھوں نے اسرائیلی فوج کے شام میں فضائی حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس نے ایران کے قائم کردہ فوجی ٹھکانوں کو سوموار کے روز فضائی حملے میں نشانہ بنایا ہے۔اسرائیلی وزیراعظم نے ایران کو خبردار کیا ہے کہ اس کو اسرائیل کو تباہ کرنے کی دھمکیوں کا خمیازہ ضرور بھگتنا پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز