سه شنبه, مې 6, 2025
Homeخبریںقابض ایرانی فوسز کی فائرنگ سے ایک بلوچ فرزند جان بحق

قابض ایرانی فوسز کی فائرنگ سے ایک بلوچ فرزند جان بحق

ایران شہر( ہمگام نیوز) آمدہ اطلاعات کے مطابق ایرانی فورسز کی فائرنگ کے نتیجے سے ایک بلوچ فرزند جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق قابض ایرانی آئی آر جی سی فورسز نے محمد کرد ولد حسین نامی شخص پر بلا وجہ فائرنگ کھول دی جس کے نتیجے سے محمد کرد ولد حسین موقع پر جان بحق ہوگئے۔

زرائع کے مطابق محمد کرد اپنی گاڑی میں سوار مغربی مقبوضہ بلوچستان کے شہر ایران شہر کے ایک دور دراز علاقے میں پٹرول فروخت کرنے کے لیے جارہے تھے کہ راستے میں ایرانی آئی آر جی سی فورسز نے بلا روکے ان پر فائر کھول دی، جس کے نتیجے میں محمد کرد ولد حسین موقع پر جانبحق ہوگئے۔

دریں اثنا مغربی بلوچستان میں ایرانی قابض فورسز کی بربریت تسلسل کے ساتھ جاری ہے۔ اب تک درجنوں بلوچ مزدوروں کو بلا کسی جرم کے چلتی راہ میں فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا ہے۔ مغربی بلوچستان میں قابض ایرانی فورسز کے ہاتھوں بلوچوں کی نسل کشی کو لے کر عالمی انسانی حقوق کی ادارے مکمل طور پر خاموش ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز