سه شنبه, اپریل 29, 2025
Homeخبریںایران کو ہر صورت میں خطے کو تباہی سے دوچار کرنے سے...

ایران کو ہر صورت میں خطے کو تباہی سے دوچار کرنے سے روکنا ہو گا:سعودی وزیرخارجہ

ریاض (ہمگام نیوزڈیسک) پولینڈ کے دارالحکومت وارسا میں مشرق وسطیٰ امن کانفرنس ہوئی جس میں امریکہ اور سعودی عرب سمیت 60 ممالک نے شرکت کی۔ سعودی عرب کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور عادل الجبیر نے کہا ہے کہ پولینڈ کے دارالحکومت ‘وارسا’ میں ہونے والی مشرق وسطیٰ امن کانفرنس میں خطے میں ایرانی مداخلت کی روک تھام اور ایران کی علاقائی دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مل کر کوششیں کرنےپراتفاق کیا گیا۔

میڈیا کے مطابق سعودی وزیر خارجہ نے ‘ٹویٹر’ پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں کہا کہ ‘وارسا’ کانفرنس کے شرکاء نے اس بات سے اتفاق کیا کہ خطے کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کے جتنے بھی چیلنجز درپیش ہیں ان کا مرکز ایران ہے۔ ایران کو ہر صورت میں خطے کو تباہی سے دوچار کرنے سے روکنا ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز