کوئٹہ (ہمگام نیوز)بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا کو بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہفتہ کے دن ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کے کارندوں نے بلیدہ میں بی ایل ایف کے جانثار سرمچار فضل بلوچ عرف کوہی کو شہید کیا ہے۔ ہم سرمچار فضل بلوچ کو خراج عقیدت و سرخ سلام پیش کرتے ہیں کہ انہوں اپنی زندگی بلوچ وطن کی آزادی کیلئے قربان کی۔ وہ ایک نہایت ہی محنتی، مخلص اور باصلاحیت نوجوان تھے۔ ان کے قاتلوں کی پہچان، بدلہ اور شہدا کا مشن آزادی ہماری منزل ہے۔
ہمارے ابتدائی اطلاعات کے مطابق فضل بلوچ کی شہادت میں ظہور بلیدی کی سرپرستی میں قائم ڈیتھ اسکواڈ کے کارندے ملوث ہیں۔ یہ تمام ہمارے نشانے پر ہیں۔ عام لوگوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اپنے فرزندوں کو ظہور بلیدی اور اس جیسے دوسرے ریاستی آلہ کاروں سے دور رکھیں کیونکہ ایسے اشخاص اپنی کرسی و مراعات کی حفاظت کیلئے معصوم لوگوں کو ورغلا کر بلوچ قوم کیخلاف کھڑا کرکے اپنی ذاتی خواہشات کی تکمیل کرتے ہیں۔ جبکہ اس جنگ میں ایسے تمام افراد کی سزا موت ہی ہے۔