پنجگور(ہمگام نیوز)مقامی انتظامیہ کے مطابق حیات اور رسول بخش نامی اشخاص جو کہ خضدار کے رہائشی ہے اور پنجگور وشبود میں عمر نامی شخص کے گھر میں مہمان ٹہھرے تھے کہ کسی بات پر ان کے درمیان تلخ کلامی ہوئی، جس کی وجہ سے میزبان نے مہمانوں پر فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں حیات جانبحق رسول بخش نامی شخص زخمی ہوگئے اور فائرنگ کی زد میں آکر ایک خاتون تاج بی بی بھی جان بحق ہوگئے۔ پولیس نے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرکے مزید تفتیش شروع کردی ۔