کوئٹہ(ہمگام نیوز)بلوچ لبریشن ٹائیگرز کے ترجمان میران بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائیٹ فون کے زریعے میڈیا کے دفاتر فون کر کے پاکستانی فورسز پر حملے کی زمہ داری قبول کرلی ہے۔
میران بلوچ نے میڈیا نمائندگان کو بتایا
آج دوپہر بلوچ لبریشن ٹائیگرز کے سرمچاروں نے ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیر کوہ میں پتھر نالہ کے مقام پر پاکستانی فوج کے پیدل گشتی ٹیم پر ریموٹ کنٹرول بم سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں دو اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوا ہے –
میران بلوچ نے کہا کہ تنظیم کی کاروائیاں مقصد کے حصول تک جاری رہینگے۔