اسلام آباد(ہمگام نیوزڈیسک) انڈیا سے حملے کی خطرے کی پیش نظرCAA نے پاکستان سےگزرنے والی پروازوں کیلئے فضائی حدود کی بندش 11 مارچ سہ پہر 3 بجے تک مزید بڑھا دی ۔
سول ایوی ایشن CAA نے فضائی حدود کی بندش سے متعلق نیا نوٹس جاری کردیا جس کے مطابق پاکستان سے اوور فلائنگ کیلئے روٹ 11 مارچ سہ پہر 3 بجے تک کھلے رہیں گے۔
نوٹم کے مطابق مشرق سے مغرب اور مغرب سے مشرق جانے والی پروازیں 11مارچ سہ پہر 3 بجے تک بند رہیں گی، شمال اور جنوب کے درمیان مخصوص فضائی روٹ سے پروازوں کو گزرنے کی اجازت ہے۔
نوٹم میں آگاہ کیا گیا ہےکہ رحیم یارخان، سیالکوٹ اور سکھر ائیرپورٹس بھی 11مارچ تک بند رہیں گے، پاکستان آنے اور جانے کے لیے مخصوص فضائی حدود کا استعمال کیاجاسکتاہے۔
نوٹم کےمطابق جن ائیر پورٹس پر فلائٹ آپریشن جاری ہے اس میں 15 مارچ صبح 5 بجے تک توسیع کی گئی ہے، چترال، ملتان،کراچی، فیصل آباد، پشاور، کوئٹہ، لاہور اور اسلام آباد پر فلائٹ آپریشن 15 مارچ کی صبح 5 بجے تک جاری رہے گا۔واضع رہے خسارے پر چلنے والی پی آئی اے کو داخلی و خارجی سروس میں مشکلات و رکاوٹوں کی وجہ سے مالی مشکلات مزید شدت اختیار کرگئے ہے۔جس کی وجہ سے PIAنے کرایہ میں اضافہ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
Weekend update — Pakistan’s airspace to remain closed to general transiting traffic through at least 11 March 10:00 UTC. https://t.co/9NeSPvJkSy pic.twitter.com/GRYf5WcOZe
— Flightradar24 (@flightradar24) March 8, 2019